طوفانی بارشوں کا ایک اور اسپیل ملک میں داخل

Jul 22, 2022 | 11:41:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے تیسرے اسپیل کو ایک مضبوط سسٹم قرار دیا جارہا ہے اوریہ سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس کے تحت رات گئے سے سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سندھ کے شہر لاڑکانہ میں طوفانی بارش کی ویڈیو  بھی سامنے آئی ہے جس میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش دیکھی جاسکتی ہے۔سکھر سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش سے سیپکو کے  150 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے لاڑکانہ اور دادو کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں نصیرآباد،جعفرآباداور  ڈیرہ بگٹی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل 7 گھنٹے کی بارش سے 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جب کہ تاج پورہ کے علاقے میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں مون سون کے تگڑے اسپیل سے نشیبی علاقے ڈوب گئے۔