اسلام آباد میں امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کردیا۔
امریکہ کے دو سو پچاسویں یومِ آزادی ک یتقریبات کے سلسلہ میں لبرٹی بیل کیمپین پاکستان میں بھی کی جا رہی ہے۔ امریکہ کا 250 واں یوم آزادی منانے کے لیے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل مہم کا افتتاح کیا۔
پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے ’لیٹ فریڈم رِنگ‘ کے عنوان سے آج لنکن کارنر اسلام آباد میں ایک تقریبِ رونمائی ہوئی۔ اس میں فریڈم 250 لبرٹی بیل انیشی ایٹ کا افتتاح کیا گیا۔

امریکی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے مشہور زمانہ لبرٹی بیل کے اصل حجم کے موافق علامتی گھڑیال کی رونمائی کی اور اس رونمائی سے 250ویں یوم آزادی کا جشن منانے اورامریکہ کے قومی سفر اور عالمی اثر انگیزی میں امریکی سفارتکاری کے دیرپا کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریبات کے سلسلہ کا آغاز کیا۔
ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں واقع لبرٹی بیل امریکی آزادی اور جمہوریت کی سب سے مشہورعلامتوں میں سے ایک ہے۔ 1752 میں ڈھالا گیا، یہ گھڑیال امریکی انقلاب میں اپنے تاریخی کردار کی وجہ سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔

امریکی تاریخ کے اہم سنگ میل عبور کرنے کے مختلف مواقع پر اس گھڑیال کو بجایا جاتا تھا، جس میں 1787ء میں امریکہ کے آئین پر دستخط ہونا بھی شامل ہے۔ آج کے زمانے میں لبرٹی بیل آزادی، انصاف اور مساوات کے بنیادی امریکی نظریات کی یاد دلاتی ہے۔
تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے لبرٹی بیل کی بطور قومی میراث اہمیت اور غلامی کے خاتمے سمیت تاریخ کے اہم لمحات کے ساتھ اُس کے تعلق کو اُجاگر کیا، اُنہوں نے کہا کہ لبرٹی بیل امریکی آزادی کی ایک نمایاں علامت ہے
یہ بھی پڑھیئے: انگلینڈ میں سیاسی پناہ والوں کو ہوٹلوں سے نکال کر فوجی بیرکوں میں رکھنےکاآغاز
ناظم الاُمور نےامریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں فلاڈیلفیا سے ذاتی طور پر تعلق رکھنے والے امریکی سفارتکاروں کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ’لیٹ فریڈم بیل رِنگ‘ کی مہم کے سلسلے میں آزادی گھڑیال سے مماثلت رکھنے والے پندرہ علامتی گھڑیال پاکستان بھر میں موجود لنکن کارنرز میں تقسیم کیے جائیں گے اور مقامی مصوروں اور رضاکار طالب علموں کو مدعو کیا جائے گا کہ ’وہ میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے‘ کے عنوان سے لبرٹی بیل پر رنگ کریں۔
اسلام آباد کے لنکن کارنرز میں پاکستانی مصور اور سٹوڈنٹ مل کر لبرٹی بیل کی علامات کو پینٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
