غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، امریکا اور عالمی براداری خاموش، 3 صحافیوں سمیت 8 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، امریکا اور عالمی براداری خاموش،اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے 3 صحافیوں ،2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے صحافیوں کی گاڑی کو الزہرا کے علاقے میں نشانہ بنایا۔
شہید صحافیوں میں محمد صلاح قشطہ، انس غنیم، عبد الرؤف شاعت شامل ہیں۔
جنگ بندی کے بعد سے جاری اسرائیلی حملوں میں 466 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےالزہرا میں حماس سے منسلک ڈرون چلانے والے مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلادیشی بورڈ کا اہم اجلاس طلب، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی