نگران وزیراعظم کی محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ کا رکن نامزد کرنے کی منظوری

Jan 22, 2024 | 21:56:PM
نگران وزیراعظم کی محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ کا رکن نامزد کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ کا رکن نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب کے طور بہترین کارکردگی کے بعد محسن نقوی کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپنے کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا رکن نامزد کرنے کی منظوری دے دی، وزارت بین الصوبائی رابطہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، پی سی بی کے بورڈ ممبر کیلئے نامزد ہونے والے محسن نقوی متوقع چیئرمین پی سی بی بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن سپیڈ کا ایک سال،کام بے مثال،سب ریکارڈز توڑ دیئے

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری ہے، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد دیگر ممبران اور الیکشن کروایا جائے گا، پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور پی سی بی الیکشن 3 فروری سے پہلے کروائیں گے۔