بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی 

Jan 22, 2022 | 13:07:PM
بھارتی وزیراعظم ، مودی
کیپشن: بھارتی وزیراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم تقریر کررہے تھے کہ” بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو “کی بجائے ”بیٹی بچاو بیٹی پٹاو“بول گئے ۔بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بن رہا ہے کچھ لوگوں کو اس سے تھری ایڈیٹ کی تقریر یاد آگئی ۔اس معاملے پر کانگریس نے بھی بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔اپوزیشن نے بھارتی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔
بھارتی وزیراعظم کی تقریر سوشل میڈیا پر مذاق بنی ہوئی کئی لوگوں نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کو عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹ میں ہونیوالی تقریر سے مشابہہ قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کا دوران پرواز ماسک پہننے سے انکار ۔۔پائلٹ نے بڑا قدم اٹھالیا