کندھ کوٹ میں دو ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا

Feb 22, 2026 | 19:10:PM
 کندھ کوٹ میں دو ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کندھ کوٹ میں  پولیس اور رینجرز  کے مشترکہ آپریشن "نجات مھران" میں دو ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کر دیا جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز کے جاری مؤثر اور مسلسل آپریشن کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں نے خود کو بی سیکشن تھانہ میں قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر ہونے والے ڈاکو مختلف نوعیت کے سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ قانون کے سامنے پیش ہونے والے ڈاکوؤں میں شبیر احمد بجارانی اور مولاداد عرف مولا بخش عرف بابو بجارانی شامل ہیں۔

کندھ کوٹ ضلع میں امن امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو نے کہا کہ  کندھ کوٹ میں بدامنی کے مکمل خاتمے تک مشترکہ آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔