محسن نقوی کا ایک اور وعدہ وفا، صحافیوں کو پلاٹس الاٹمنٹ شروع

Feb 22, 2024 | 15:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا، پنجاب بھر کے 1400 سے زائد صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس الاٹمنٹ شروع ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز کر دیا،الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی، وزیر اطلاعات عامر میر نے تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ترجمانی کی،روڈاسربراہ عمران امین ،ڈی جی پی آر روبینہ افضل کی تقریب میں شرکت، عامر میر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرٹ پرپورااترنےوالےصحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی ،پلاٹس کیلئے مستحق قرار پانے والے صحافیوں کو روڈا خود آگاہ کرے گا،صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل سکروٹنی کمیٹی نے اہل افراد کی لسٹ فائنل کی،محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری