چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

Feb 22, 2024 | 14:41:PM
چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی  عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کوحراست میں لےلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت جاری ہے اور باقی ملوث افرادکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔