کنویں سے لاشیں ملنے کا معاملہ،ڈی آئی جی لورالائی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Feb 22, 2023 | 21:13:PM
 کنویں سے لاشیں ملنے کا معاملہ،ڈی آئی جی لورالائی کا بڑا بیان سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان  میں کنویں سے لاشیں ملنے کا معاملہ، ڈی آئی جی لورالائی محمد سلیم لہڑی کی زیر قیادت خفیہ اطلاع پر بارکھان میں سردار عبدالرحمن کے آبائی گھر پر کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی لورالائی سلیم لہڑی کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی حاجی کوٹ سردار عبدالرحمن کھیتران کی آبائی رہائشگاہ پر مغویان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں، تمام چھاپوں کو بذات خود لیڈ کر رہا ہوں تاکہ جلد از جلد پیشرفت ممکن ہو سکے۔

متاثرین کے خاندان کے دیگر افراد کو جلد بازیاب کرانے کیلئے سپیشل سرچ پارٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں، چھاپے کے دوران ایک مشتبہ شخص اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، جن کو فوری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔