شمالی وزیرستان، سپن وام میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

Feb 22, 2023 | 20:47:PM
شمالی وزیرستان، سپن وام میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مطلوب دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں ملوث تھا،مقامی لوگوں نے مطلوب دہشت گرد کے مارے جانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہااوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا.

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں