جنت مرزا کی بہن کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Feb 22, 2023 | 15:01:PM
جنت مرزا کی بہن کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بہن کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ 

ٹک ٹاک TikTok  اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والے اور مقبول پاکستانی ناموں میں ایک نام  جنت مرزا کا ہے۔ جو آئے روز اپنے فالورز کو سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں اور ان کے ساتھ مزے مزے کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جنت مرزا نے اپنی بہن علیشبہ انجم کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔ ویڈیو میں جنت مرزا اور ان کی ٹک ٹاکر بہن نے عمدہ اداکاری کر کے صارفین سے خوب داد سمیٹی ہے۔ اس ویڈیو کی کیپشن میں ٹک ٹاک سٹار نے لکھا، وہ دوست جو ہر بات پر حد سے زیادہ ری ایکٹ کرتا ہے،۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، شیئرز اور لائکس مل چکے ہیں جبکہ صارفین نے دل کھول کر اس ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے بھارتی طالبات اور خواتین اساتذہ کی ویڈیو شیئر کردی،ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

اس کے ساتھ ساتھ جنت مرزا نے اپنی بہن کے ساتھ مشہور گانے ، میرا دل یہ پکارے آجا، پر دلفریب ڈانس کیا جس کو صارفین نے خوب پسند کیا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

واضح رہے کہ جنت مرزا کی بہن علیشبہ انجم خود بھی ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں جن کے ہزاروں فالورز ہیں۔