پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

Feb 22, 2022 | 22:23:PM
پی ایس ایل۔پلے آف۔مرحلہ۔لاہور قلندر۔فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا، پہلے کوالیفائیر میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا 23 فروری کو ٹاکرا ہوگا اور فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جبکہ ایلمینٹر ون میں 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
فائنل مقابلے کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ایلمینٹر ٹو کے ذریعے ہو گا جس میں کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم اور ایلمینٹر ون میں شکست کھانے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں اور فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو دی گئی بڑی سہولت ختم