کورونا کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو دی گئی بڑی سہولت ختم

Feb 22, 2022 | 21:39:PM
میٹرک۔انٹر۔پریکٹیکل۔سہولت ۔تعلیمی بورڈز
کیپشن: بچے پریکٹیکل کا امتحان دے رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بچو تیاری پکڑ لو۔کورونا کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو دی گئی سہولت ختم کر دی گئی۔پنجاب کے تمام امتحانی بورڈز نے رواں سال پریکٹیکل امتحانات لینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق پنجاب میں2 سال بعد تمام بورڈز میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں پریکٹیکلز لیں گے۔رواں سال امیدوار تحریری امتحان کے ساتھ 30 نمبرز پر مشتمل پریکٹیکل بھی دیں گے۔ پریکٹیکل کے نمبرز کی جگہ پر امیدوار کو گریڈ دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لئے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بیٹنگ ۔۔شاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے
میٹرک۔انٹر۔پریکٹیکل۔سہولت ۔تعلیمی بورڈز