کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا،  961نئے کیسز رپورٹ

Feb 22, 2022 | 09:51:AM
کورونا مزید 13زندگیاں نگل گیا، فامئل فوٹو
کیپشن: کورونا مزید 13زندگیاں نگل گیا، فامئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد انتقال کرگئےجبکہ 961نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38 ہزار 139  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 گزشتہ روز اس وبا نے مزید 13 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، اس کے علاوہ 1261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں شدید زلزلہ