گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں شدید  زلزلہ

Feb 22, 2022 | 09:25:AM
شمالی علاقہ جات میں شدید زلزلہ، فائل فوٹو
کیپشن: شمالی علاقہ جات میں شدید زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقہ جات میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔
 تفصیلات کے مطابق پشاور اور استور  سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس  کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور  اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سمیت  شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیے گئے جن کی ریکٹر  اسکیل پر شدت 5 تھی۔

 زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر  نکل آئے،اب تک  موصول ہونے والے اطلاعات میں کسی  جانی و مالی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:    دورہ پاکستان ، آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا