ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن نوجوان جاں بحق

Dec 22, 2025 | 23:16:PM
ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن نوجوان جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی نوجوانوں کے ایران میں جاں بحق ہونے کی خبر کی پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کر دی۔

سفیرِ پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ارمان اللّٰہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ ایران نے بتایا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بھوک اور سردی سے ان پاکستانیوں کا انتقال ہوا، دونوں پاکستانیوں کے جسدِ خاکی جلد پاکستان بھجوائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:مرد اساتذہ کو الیکٹرک بائیکل، خواتین کو سکوٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آ گئی
 
 
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: