پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی کل ہوگی

Dec 22, 2025 | 15:22:PM
پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی کل ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی کل اسلام آباد میں ہوگی۔
 ممکنہ نئے سرمایہ کار کو 5 سال میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، 75 فیصد حصص کی رقم کا ساڑھے 92 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہوگااورساڑھے 7 فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن بورڈ پہلے ریزرو پرائس کی منظوری دے گا جس کے بعد کابینہ کمیٹی نجکاری سے حتمی منظوری لی جائے گی، پری کوالیفائیڈ بڈرزگروپس صبح پونے 11 بجے سے سوا 11 بجے تک اپنی اپنی بڈز جمع کرائیں گے، ساڑھے تین بجے میڈیا کی موجودگی میں سیل بند بولیاں کھولی جائیں گی۔
حکام نجکاری کمیشن کے مطابق ریزرو پرائس سے زائد ہونے کی صورت میں بڈ اوپن کی جائے گی،کم بولی کی صورت میں سب سے زیادہ بولی دہندہ کو قیمت میچ کرنے کا موقع دیا جائے گااور کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’’پیرا‘‘ ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری
 پی آئی اے کے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے گا،پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی۔