عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے بری خبر ، یہ کام نہ کیا تو ڈیفالٹر ڈکلیئر ہونگے

Dec 22, 2023 | 15:40:PM
عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کیلئے بری خبر ، یہ کام نہ کیا تو ڈیفالٹر ڈکلیئر ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ، پی ٹی سی ایل نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی لسٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نادہندہ امیدواروں کیلئے الیکشن لڑنا غیریقینی ہو گیا، پی ٹی سی ایل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں،پی ٹی سی ایل  کی جانب سے جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے تفصیلات مانگی  گئی ہیں، امیدواروں کی فہرست میں سے پی ٹی سی ایل ڈیفالٹرز کی نشاندہی کی جائے گی، تفصیلات طلب کرنے کا مقصد پی ٹی سی ایل ڈیفالٹرز سے ریکوری ہے، پی ٹی سی ایل واجبات ریکوری نہ ہوئی تو امیدوار ڈیفالٹرز ڈکلیئر کیا جائے گا، پی ٹی سی ایل درخواست الیکشن کمیشن کے ذریعے ریٹرننگ افسر اسلام آباد کو موصول۔

یہ بھی پڑھیں :نئے سال پر اپنے پیاروں کو دیئے جانے والے گفٹ کیسے پیک کریں ؟دلچسپ طریقے جانیئے