ترکیہ کا پاکستانیوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان

Dec 22, 2023 | 11:50:AM
ترکیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا (الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ) جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا (الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ) جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ ای ویزا ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

نئے ای ویزا سسٹم کی وجہ سے درخواست دہندگان قیمتی وقت اور محنت کی بچت کر کے آسانی سے درخواست کے پورے عمل کو آن لائن مکمل کر سکیں گے۔

ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی بھی بلوچ لانگ مارچ کے حق میں بول پڑیں

تاہم، ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول بارے قیام کیلئے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلئے درخواست دینا ضروری ہوگی۔