اچھا جی میں ہاری ۔۔۔چلو مان جاﺅ ناں، ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کو مناتے ہوئے ویڈیو وائرل

Dec 22, 2021 | 20:12:PM
ماہرہ خان، کام سے لطف اندوز، فن خوب آتا ہے،
کیپشن: ماہرہ خان اپنے میک اپ آرٹسٹ کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرہ خان کو کام سے لطف اندوز ہونے کا فن خوب آتا ہے، اداکارہ گاہے بگاہے اپنے کام کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر ان کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایسی ہی ایک ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان معروف گانا”اچھا جی میں ہاری ۔۔۔چلو مان جاﺅ ناں“گاکر اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کو منانے کی کوشش کررہی ہیں ۔
اس پر عدنان انصاری گانے کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں دیکھی سب کی یاری ۔۔۔میرا دل جلاﺅ ناں۔ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عام تعطیل کا اعلان