پیر کو عام تعطیل کا اعلان 

Dec 22, 2021 | 19:05:PM
سندھ حکومت، پیر، عام تعطیل، اعلان
کیپشن: چھٹی کا اعلان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن و سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے تاریخی مقام لیاقت باغ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ جلسہ ختم ہونے کے بعد واپس جا رہی تھیں۔اس سے قبل خود ساختہ جلا وطنی کے بعد جب محترمہ بے نظیر بھٹو 18 اکتوبر2007 میں وطن واپس آئیں تو ان پر کراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کیوں ہارے ؟۔۔۔وزیراعظم کو وزیراعلیٰ نے رپورٹ پیش کردی