یاسر سلطان نے  ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

Aug 22, 2025 | 21:10:PM
یاسر سلطان نے  ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا
کیپشن: یاسر سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)پاکستان کےجیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے  ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025ء میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

یاسر سلطان نے چھٹی اور آخری کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاسر کی تھرو سیزن میں ان کی بہترین کارکردگی قرار دی گئی،یاسر کے مقابلے میں سری لنکا کے پتھیراگے نے 82.05 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

جاپانی تھرور نے 78.60 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا،یاسر سلطان کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی،یاسر نے دوسری کوشش میں75.79 میٹر اور تیسری کوشش میں 72.57 میٹر کی تھرو کی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی