طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر۔۔میڈیکل کالجز میں سینکڑوں سیٹیں بڑھا دیں گئیں

Aug 22, 2025 | 17:33:PM
طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر۔۔میڈیکل کالجز میں سینکڑوں سیٹیں بڑھا دیں گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودہدی)ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہاں طلبا کیلئے اچھی خبر  آ  گئی۔پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی سے استدعا کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 50 سیٹیں بڑھانے،امیر الدین میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج میں 50 ، 50 سیٹیں بڑھانے،،پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد  ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں 50 ، 50 سیٹوں کے اضافے کی استدعا  کی گئی ہے۔ساہیوال اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں 50 ، 50 سیٹیں بڑھانے،ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 سیٹوں کے اضافے کی سفارش  کی گئی ہے،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں 25 سیٹوں کے اضافے،قائد اعظم میڈیکل کالج اور  سرگودھا میڈیکل کالج میں 25 ، 25 سیٹوں کے اضافے،خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 20 سیٹوں کے اضافے کی استدعا  کی گئی ہے۔پی ایم ڈی سی سے رواں سال میں سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی ۔اس کے علاوہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے بیڈز کے تناسب سے  ایم بی بی ایس کی سیٹیں بڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان زندہ باد‘ کہنا بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا،بھارتی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ