پوسٹ آفس نے ڈلیوری چارجز میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی

Aug 22, 2025 | 16:13:PM
پوسٹ آفس نے ڈلیوری چارجز میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پوسٹ آفس نےگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کے ڈلیوری چارجز میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی۔
پوسٹ آفس نےمحکمہ ایکسائز سے تین سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد چارجز میں 400 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئےنئے معاہدے کےلئے ریٹس نجی کوریئر کمپنیوں سے بھی زیادہ دے دیئے جس میں فائلز ڈلیوری 165 روپے، نمبر پلیٹ کیلئے 145 روپے اور کارڈز کی ڈلیوری کیلئے95 روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ نو مئی:بانی پی ٹی آئی کے بھانجےشاہ ریز کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ
سابقہ معاہدے میں فائل کے 43 روپے،نمبرپلیٹس کے 34 روپے اور کارڈکے ڈلیوری چارجز27روپے تھے،معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پوسٹ آفس اور محکمہ ایکسائز کا اجلاس جلد ہوگا۔