ستمبرمیں ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ستمبر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کاامکان پیداہوگیا۔
سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔
اس کے اگلے روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل متوقع ہے جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جبکہ 7 ستمبر اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی، اس طرح عوام کو تین دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کیخلاف 500 ملین ڈالر کا جرمانہ کالعدم
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے چھٹی کا کوئی ذکر نہیں۔