ایک بار پھر بجلی گرنے کو تیار، قیمت میں  پھراضافے کا خدشہ

Aug 22, 2023 | 14:01:PM
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی درخواست کردی، بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی،  نیپرا 30 اگست کو سماعت کریگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی درخواست کردی، بجلی صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی،  نیپرا 30 اگست کو سماعت کریگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست دائر کردی۔ 

درخواست میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 30 اگست کو سماعت کرے گا۔

ضرور پڑھیں:جناح ہاوس حملہ کیس،25 پی ٹی آئی کارکنان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع