جناح ہاوس حملہ کیس،25 پی ٹی آئی کارکنان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Aug 22, 2023 | 13:08:PM
جناح ہاوس حملہ کیس،25 پی ٹی آئی کارکنان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سانحہ 9 مئی اور جناح اور حملہ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے 25 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  مقدمے کے تحت گرفتار25پی ٹی آئی کارکنان کو پیش کیا گیا ،عدالت نے ملزمان کو 5ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت پیش کیا گیا
تفتیشی افسر نےملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:’’عمران خان آج رہا ہو سکتے ہیں ‘‘