گالف ٹو رنامنٹ کے دوان گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل 

Aug 22, 2021 | 20:41:PM
گالف ٹو رنامنٹ کے دوان گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کھیلوں کے دوران بعض اوقات بہت ہی دلچسپ واقعات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی ہو جاتے ہیں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ گالف ٹورنا منٹ کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گالف ٹورنامنٹ کے دوران گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی یہ دلچسپ واقعہ نیو جرسی میں پیش آیا جہاں منعقد ہونے والے ایک گالف ٹورنامنٹ کے دوران جاپانی گالفر کی گیند مداح کی شرٹ میں چلی گئی اس دلچسپ واقعے کے بعد گالفر سمیت موقع پر موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔
ٹورنامنٹ کے دوران پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند کے مداح کی شرٹ میں جانے کے بعد گالفر نے خود مداح سے ملنے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی