پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی

Aug 22, 2021 | 17:12:PM
 پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے، اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسمان ۔۔مدرسے کے معلم کی طالبہ سے مبینہ زیادتی۔۔متا ثرہ کی ویڈیو وا ئرل
عماد علی نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا جبکہ پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے۔سید عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے، عماد نے 2018 میں دبئی میں ہونے والی چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔وہ  دو مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سید عماد علی پاکستان کے سب سےکامیاب اسکریبل کھلاڑی بھی بن گئے جو  اب تک تین عالمی اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہو ں نے 2 مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ اور ایک بار جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیتی۔

یہ بھی پڑھیں:رکشا بندھن پر سشانت کی بہن نے جذباتی پیغام کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی