راولپنڈی: کیپٹن کاشف شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف بھی شریک

Aug 22, 2021 | 19:56:PM
راولپنڈی: کیپٹن کاشف شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف بھی شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف شہید کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام اورعزیزواقارب شریک ہوئے، شہید کے نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا ۔

یاد رہے کہ کیپٹن کاشف گزشتہ رات بلوچستان میں شہید ہو گئے تھے ،کیپٹن کاشف کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا نشانہ بنی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین تعاون ، ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے : شیخ رشید