پاک چین تعاون ، ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے : شیخ رشید

Aug 22, 2021 | 19:33:PM
پاک چین تعاون ، ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے : شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان چین میں تعاون ، ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیر داخلہ نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے،افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کیلئے اہم ہے ، افغانستان میں امن اور مستحکم حکومت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔


وزیر داخلہ نے کہاکہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھرپور معاونت دے رہی ہے، چینی شہریوں ،پاکستان میں کام کرنیوالی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے،چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ،پاکستان چین میں تعاون ، ترقی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے ۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے کہاکہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں ،چینی شہریوں اور کمپنیوں کیلئے سکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے جعلی انوائس سکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کر دیں