سیف نے شادی سے منع کیا۔ہو جاتی تو 20 بچوں کی ماں ہوتی:اداکارہ سوہا علی خان کا انکشاف

Aug 22, 2021 | 12:18:PM
 سیف نے شادی سے منع کیا۔ہو جاتی تو 20 بچوں کی ماں ہوتی:اداکارہ سوہا علی خان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے بھائی نے اُنہیں 40 سال کی عمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اگر والدہ کا کہنا مانتی تو آج20 بچوں کی ماں ہوتی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق  اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی شادی سے کچھ سال قبل دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی والدہ چاہتی ہیں وہ جلدی شادی کرلیں۔سوہا علی خان نے کہا تھا کہ ’میری والدہ مجھے ہر روز کہتی ہیں کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے اور اگر میں اُن کے مشورے پر چلتی تو اب تک میرے 20 بچے ہوجانے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ  میری اس معاملے پر دلچسپی ظاہر نہ کرنے پر والدہ نے تنگ آکر کہہ دیا کہ جو دل کرے تم وہ کرو۔ سوہا علی خان نے اپنے بھائی سیف علی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی نے کہا ہے کہ 40 سال کی عمر میں شادی کرنا کیونکہ شادی ایک  سنجیدہ فیصلہ ہے اس میں جلد بازی کرنا درست نہیں۔اس لئے میں نے شادی کے بارے میں سوچنا ہی چھوڑ دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس انٹرویو کے وقت سوہا اور ان کے شوہر کنال کیمو کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے۔ وہ 2009 میں فلم ’ڈھونڈتے رہ جاؤ گے‘ کے سیٹ پر ملے تھے اور 2015ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
 یہ بھی پڑھیںشوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ۔تبصرے شروع