پی ٹی اے غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت کو روکنے کے لئے  ایکشن میں آ گئی

Apr 22, 2026 | 20:35:PM
  پی ٹی اے غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت کو روکنے کے لئے  ایکشن میں آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت کو روکنے کے لئے  ایکشن میں آ گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے  بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی درخواست پر فوری اقدامات کے تحت ان ویب سائٹس اور سوشل میڈیا  پر کام کرنے والے لوگوں کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ طبی ادویات کی آن لائن فروخت میں ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایران  ایکسپورٹ کئے جانے والے 3000 کنٹینرز  کراچی پورٹ پر رک گئے

پی ٹی اے کے بیان میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے غیر قانونی ادویات کی فروخت سے متعلق آن لائن مواد تک رسائی محدود کر دی ہے، متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ رپورٹ کیے گئے صفحات اور گروپس کی فوری بلاکنگ کا معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ فعال طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کی روک تھام کیلیے متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون جاری رکھنے اور قابلِ اطلاق قوانین کے تحت بروقت اقدامات کے حوالے سے پُرعزم ہیں۔