نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار نظام متعارف کروادیا

 خود کارسسٹم کے تحت بہت سہولت ہوگئی ،وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی نادراکاشکریہ ،شہری

Apr 22, 2026 | 15:20:PM
نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار نظام متعارف کروادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد خورشید رحمانی)نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے خودکار نظام متعارف کرا دیا۔ 
لاہور ڈیفنس نادرامیگاسنٹرکےانچارج عدیل وجاہت حسین کے مطابق ڈیفنس نادرا میگا سینٹر میں بائیس کاؤنٹرز مختص کیے گئے ہیں، سیلف کیوسک سسٹم کے تحت شہری اپنا شناختی کارڈ خود بنا سکیں گے،اس خودکار نظام کے ذریعے نیا کارڈ، تجدید اور اسمارٹ کارڈ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ 
عدیل وجاہت حسین کے مطابق اس خودکارسسٹم کے تحت شہریوں کو سہولت میسرآرہی ہے،ہمارے پاس روزانہ اٹھارہ سو سے زائد شہری شناختی کارڈ کے حصول کےلیے آتے ہیں،نادرا میگا سینٹرکے باہررہنمائی بورڈ بھی آویزاں کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی صورتحال اورمذاکرات پر گفتگو
شہریوں کاکہناہے کہ خود کارسسٹم کے تحت ہمیں بہت سہولت ہوگئی ہے جس پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی نادراکاشکریہ ادا کرتے ہیں۔