لاہور ؛ مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکوہلاک ہوگئے

Apr 22, 2026 | 09:21:AM
 لاہور ؛ مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکوہلاک ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )لاہور کے علاقت چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکوہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت وسیم اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے.
پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ نفری کے ہمراہ ڈینٹل کالج ایل ڈی اے ایونیو میں موجود تھا،3موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاگیالیکن وہ میلاد چوک کی طرف فرار ہو گئے۔
موٹرسائیکل سواروں کا تعاقب کرنے پر ملزمان نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کر دی،کراس فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کردی گئی
ہلاک ہونے والے ڈاکو اقدام قتل، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،ان نعشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔