نواز شریف آج چین جائیں گے

Apr 22, 2024 | 12:56:PM
نواز شریف آج چین جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف چین کا دور ے   کیلئے آج رات روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  میاں محمد نواز شریف آج رات 9 بجکر 45 منٹ پر چین کےلیے  سدرن ائیر لائن سے روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطا بق میاں نواز شریف  4 سے 5 روز کیلئے چین کا دورہ کریں گے  جبکہ چینی حکومتی شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  نواز شریف چینی حکومتی عہدیداروں سےسی پیک کی وسعت و بحالی میں کردار ادا کریں گے جبکہ  چائنہ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات شیڈولڈ ہے۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ  چینی حکام سے پاکستان میں سی پیک کے اکنامکس زونزاور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ڈالر سستا ہو گیا

خیال رہے کہ  میاں نواز شریف ذاتی حیثیت میں چین کا نجی دورہ کررہے ہیں۔