دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ۔ میجر شہید

Apr 22, 2022 | 13:33:PM
دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ۔ میجر شہید
کیپشن: پاک فوج کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق  آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں کے فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف پہلا دورہ کس ملک کا ہو گا؟