وسیم اکرم کی دبئی میں بیٹے کے ساتھ سیر و تفریح

Apr 22, 2021 | 18:08:PM
وسیم اکرم کی دبئی میں بیٹے کے ساتھ سیر و تفریح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ وسیم اکرم نے یہ سیلفی افطار سے کچھ دیر پہلے لی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی مارننگ واک کو بہت یاد کررہا ہوں۔دوسری جا نب  وسیم اکرم دبئی میں بیٹے کے ساتھ وقت گزار کر خوش دکھائی دیئے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان میں کام سے وقفہ لے کر بیٹے کے ساتھ وقت گزاری کررہا ہوں اور خوب انجوائے کررہا ہوں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنے اس دورے میں کچھ پرانے دوستوں سے ملنے کا اتفاق بھی ہوا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی ایک شاندار شہر ہے اور یہاں کا موسم بھی بہترین ہے۔