یو اے ای کی جانب سے جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ

Apr 22, 2021 | 17:37:PM
یو اے ای کی جانب سے جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور بزنس سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور کامیابی حاصل کرنے پر ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے۔جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں گولڈن ویزا جاری کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اورابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں نے اپنے ملک میں میں تمام شہریوں کا ہمیشہ بھرپور خیال رکھا ہے اور ان کے ویژن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ترقیوں کی نئی شاہراہوں پر گامزن ہے اور خصوصا کرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی یواے ای کی حکومت نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی وہ بطور پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ جات میں کوآرڈیشن کے لیے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف