متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے بلیو ویزے کا اعلان 

May 16, 2024 | 09:23:AM
متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کے لیے بلیو ویزے کا اعلان کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کے لیے بلیو ویزے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا دس سال کا رہائشی ویزا ہوگا، امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجراء کا اعلان کیا۔

یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوابشاہ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 22سے زائد افراد شدید زخمی

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف قسم کے ویزوں کے ساتھ غیر ملکیوں کا خیرمقدم کرتا رہا ہے تاہم یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں ہونیوالی غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد لیا گیا ہے ۔

بلیو ریزیڈنسی متحدہ عرب امارات کے 2024 کے پائیدار اقدامات کا حصہ ہے، اس سے قبل گولڈن اور گرین ویزا بھی متعارف کروایا جاچکا ہے۔