12 بہادرپولیس افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا گیا

May 16, 2024 | 08:46:AM
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 12 بہادرپولیس افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 12 بہادرپولیس افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا گیا۔

ڈاکوؤں، منشیات فروشوں، شرپسند عناصر سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے پولیس افسران کی غازی میڈلز سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا۔
ڈی ایس پی بلال احمد، اے ایس آئی عاشق علی، اے ایس آئی محمد عمران گل غازی منتخب ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔ کانسٹیبلان خرم شہزاد ، ثاقب رزاق ، محمد ناصر ، محمد ندیم ، محسن یوسف کو بھی غازی میڈلز سے نوازا گیا، کانسٹیبلان محمد عرفان، محمد ندیم ، رانا عدنان منظور، زبیر یونس کو غازی میڈلز سے فیض یاب ہوئے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بہادر افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مجرموں کا دلیری سے مقابلہ کیا. بہادر افسروں غازیوں کے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے.
غازی قرار دیئے گئے افسران و اہلکار بہترین سہولیات کے حق دار ہیں،  فورس کا مورال بلند کرنے کے لئے بہادر غازیوں کی خدمات کا اعتراف ازحد ضروری ہے.

مزید پڑھیں:  زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر ریکارڈ طلب
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے بہادر افسران و اہلکار محدود وسائل میں کثیرالجہت چیلنجز کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں، ان بہادر افسران و جوانوں کی جلد از جلد بحالی، سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
تقریب میں غازیوں کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ڈسپلن آصف آمین اعوان سمیت دیگر افسران بھی  اس موقع پر موجود تھے۔