وزیر مواصلات کامری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ ،تزئین و آرائش میں تاخیر پر اظہار برہمی

Sep 21, 2025 | 18:36:PM
وزیر مواصلات کامری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ ،تزئین و آرائش میں تاخیر پر اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ و معائنہ کیا اورمری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کیا۔

وزیر مواصلات نے کہاکہ ایکسپریس وے کے اطراف پودے لگائیں اور گرین بیلٹس جلد مکمل کریں۔عبدالعلیم خان نے  خوبصورت لینڈ سکیپ، حفاظتی جنگلوں کی تنصیب اور باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کی ہدایت  کر تے ہوئے کہاکہ   مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو ڈیڈ لائن، مزید مہلت نہیں ملے گی۔

وزیر مواصلات نے کہاکہ  اس ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر وزیراعظم کو دعوت دیں گے،انہوں نے ہدایت کی کہ   تزئین و آرائش کا کام معیاری اور دیر پا ہونا چاہیے۔ 

این ایچ اے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہاکہ مری ایکسپریس وے پر غیر منظور شدہ یو ٹرن اور اضافی راستے ختم کر دیں ،ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ، مزید واش رومز بنائے جائیں،ایکسپریس وے پر ریسٹ ایریاز کو موٹرویز کی طرز پر آؤٹ سورس کریں۔

وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ ریسٹ ایریاز میں معیاری کینٹین کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی باقی ماندہ کام کی فوری تکمیل یقینی بنائے،انہوں نے کہاکہ مری آنے والے سیاحوں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنارہے ہیں۔

این ایچ اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نئی لائٹس کی تنصیب مکمل اور ریفلیکٹرز لگ گئے ہیں،ایکسپریس وے پر ای ٹیگ کی سہولت کے ساتھ نیا ٹول پلازہ فنکشنل ہو گیا۔

مختلف مقامات پر مری جانے والے سیاحوں نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے گفتگو کی اورایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے پر ان سے اظہار تشکرکیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: