ہانیہ عامر کی’’بریک اپ جھالموری‘‘ پوسٹ،مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

Sep 21, 2025 | 15:13:PM
ہانیہ عامر کی’’بریک اپ جھالموری‘‘ پوسٹ،مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ اور’’ڈمپل گرل‘‘ہانیہ عامر کی’’بریک اپ جھالموری‘‘ پوسٹ کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
معروف اداکارہ کی حالیہ پوسٹ پر لکھے گئے کیپشن ’’ بریک اپ جھالموری‘‘ کو دیکھتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی ذاتی معنی پوشیدہ ہیں یا یہ محض ہانیہ عامرکا منفرد انداز ہے۔


تصاویر اور ویڈیوز میں ہانیہ عامرکو مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
ہانیہ عامراس سے قبل بھی ایک پوسٹ میں ایسا جملہ لکھ چکی ہیں جس کا مفہوم میں تم سے محبت کرتی ہوں بنتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار
ہانیہ عامرکی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں،اداکارہ یشما گل سمیت کئی شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس میں ان کے منفرد انداز کو سراہاہے۔