دہشتگردی میں ملوث 2 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد

Sep 21, 2023 | 19:55:PM
دہشتگردی میں ملوث 2 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے دہشتگردی میں ملوث 2 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں مستردکردیں،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں مسترد کیں،14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ ہمارے ملک کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہے،نوے کی دہائی میں انتہا پسندی کی بنیاد پر دہشتگردی ہوئی،وقت کے ساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا،اب دہشتگردی کا نشانہ اہم عہدوں پر فائز شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں،دھماکہ خیز مواد، آتشیں اسلحہ، ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان اور دہشتگردی کے ذریعے فنڈز اکٹھے کئے جا رہے ہیں،ان تمام سرگرمیوں کا مقصد معاشرے کا امن تباہ کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کی بڑھتی سرگرمیوں سے قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، ریاست کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے اور اپنی عملداری برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، ریاست ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اسی مقصد کیلئے انسداددہشتگردی قانون متعارف کرایا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے،قانون کو توڑ کر معاشرے کا امن تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے،معاشرے کا امن تباہ کتنے والے مجرم کسی نرمی کے حقدار نہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس ناکے پر 2 اہلکاروں کو قتل کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا،ملزمان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اُڑ گئی