سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں عیسیٰ کی پیدائش

Sep 21, 2021 | 18:13:PM
آمنہ شیخ ،کے ،ہاں،بچے کی پیدائش
کیپشن: آمنہ شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں۔ انسٹا گرام پر آمنہ شیخ نے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماں 3 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر عمر فاروق اور ان کی بڑی بیٹی عیسیٰ کو پیار کر رہے ہیں۔ آمنہ شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے۔

یا د رہے کہ آمنہ شیخ نے گزشتہ سال اگست میں دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی۔ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اداکار محب مرزا سے 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی رہائی کے بعد شلپاشیٹھی بھی میدان میں آگئیں