رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔۔ وقار یونس

Sep 21, 2021 | 13:48:PM
رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔۔ وقار یونس

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈکی جانب سے بھی دورہ پاکستان ختم کرنے کے بعد کرکٹ شائقین کے ساتھ قومی کھلاڑی بھی دل گرفتہ ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بدترین دنیا میں رہتے ہیں، رونے دھونے کی بجائے ہمیں اپنی عزت کو ترجیح دینی چاہئے۔

وقار یونس نے کہا کہ یہ پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا وقت ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہرپاکستانی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

 یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کے بعد گزشتہ شب انگلینڈ نے بھی پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین لگوائیں ورنہ۔۔ این سی او سی کی وارننگ