کورونا کے وار جاری۔۔سندھ میں مزید 19 انتقال چل بسے

Sep 21, 2021 | 11:48:AM
سندھ،خیدرآباد،کراچی،کورونا اموات
کیپشن: سندھ میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح اڑھائی فیصد رہی۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 4 ہزار31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 283 مثبت آئے۔حیدر  آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس دوران 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 86 مثبت آئے۔سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔ان اضلاع میں اس دوران 11 ہزار 377 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 281 مثبت آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا سے مزید 81 افراد  جاں بحق۔۔1 ہزار 897 نئے کیس رپورٹ