کراچی:تندور کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ، 2 افراد جھلس گئے

Oct 21, 2025 | 22:53:PM
کراچی:تندور کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ، 2 افراد جھلس گئے
کیپشن: کراچی:تندور کی بھٹی میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ، 2 افراد جھلس گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع ایک تندور میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے۔

ریسیکیو حکام کے مطابق گارڈن کے علاقے میں روٹی بنانے والے ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو گیا،ریسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے،زخمیوں کی شناخت 14 سالہ دعا اور 17 سالہ نعمت اللہ کے ناموں سے ہوئی،دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پیٹرول کے بحران کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر