9مئی مقدمات میں سزا پر ہونیوالی خالی نشستوں پر ن لیگ نے امیدواروں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ظفر ڈوگر)9مئی مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ خالی ہونے والی نشستوں پی پی 115 فیصل آباد اور پی پی 116 فیصل آباد پر ن لیگ نے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ شاہد جاوید اور ملک اسماعیل سیلا کی نااہلی کے بعد دونوں نشستیں خالی ہوئیں تھیں، مسلم لیگ ن نے پی پی 115 سے میاں طاہر جمیل کو ٹکٹ جاری کردیا ،مسلم لیگ ن نے پی پی 116 کے لئے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔میاں طاہر جمیل پہلے بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔پی پی 115 سے میاں طاہر جمیل کے مقابلے میں کوئی لیگی رہنما ٹکٹ کا امیدوار نہ تھا۔
لیگی ذرائع کے مطابق پی پی 98 ، این اے 96 اور این اے 104 سے بھی پارٹی ٹکٹ جلد جاری ہونگے، مسلم لیگ ن پانچوں حلقوں سے میرٹ پر مضبوط رہنما میدان میں اتارے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے تمام وکلاء،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسز کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، بانی کی ہدایت