وزیرداخلہ کی مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ آمد، ممتاز علما اہلسنت سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ آمد، مفتی اعظم منیب الرحمن کی سربراہی میں ممتاز علما اہلسنت سے ملاقات کی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا موقف پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام کے موقف کو سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام پر اتفاق کیا گیا،تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ملاقات میں طے پایا کہ اتفاق مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، محسن نقوی ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔
محسن نقوی علمائے کرام میں علامہ سیدمظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری،علامہ ریحان اظہر نعمانی، مفتی رفیع الرحمن نورانی، علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کے بحران کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر